گلگت بلتستان میں بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے تجارتی، اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری

image

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے تجارتی، اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، ہمہ موسمی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرسے مسلسل اور قابل اعتماد نقل و حمل یقینی بنانے میں مدد ملے گی، گلگت-بلتستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ دیکھنا میری زندگی کا مشن اور خواب ہے، گلگت بلتستان پورے ملک کی ترقی کا انجن ثابت ہو سکتا ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

وفد نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کو درپیش مسائل بارے بتایا۔صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمہ موسمی روڈ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے ۔صدر مملکت کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں کارڈیالوجی ہسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے،سکردو اور گلگت کے درمیان ہمہ موسمی سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر سے کاروبار کیلئے رسد اور نقل و حمل میں بہتری آئے گی گلگت بلتستان میں بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے سامان کی نقل و حرکت ، روابط میں اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ٹرانسپورٹ سے صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع جیسی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں بھی اضافہ ہوگا،صدر مملکت کا گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت کے ہوائی اڈے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شعبہ صحت میں اقدامات سے لوگوں کو دہلیز پر صحت کی اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں گی ، گلگت بلتستان صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی سماجی و اقتصادی ترقی ، خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت اقتصادی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے وسیع امکانات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ہائیڈرو الیکٹرک صلاحیت کو مقامی اور قومی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے ۔

وفد نے سیاحت ، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ ، بلاتعطل بجلی کی فراہمی ، صحت اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ وفد کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔وفد نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بھی بتایا۔ وفد نے بتایا کہ جنگلات کے فروغ خصوصاً اخروٹ کے درختوں کی شجرکاری سے پگھلتے گلیشیئرز کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے ۔صدر مملکت نے وفد کو گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.