’پاکستان چین تزویراتی شراکت دار، تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے‘

image

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے سٹریٹیجک مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’چین اور پاکستان کے درمیان دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے۔‘

پاکستان اور چین کے درمیان بیجنگ میں سٹریٹیجک مذاکرات کے پانچوں دور کے اختتام پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقعے پر پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ’پاکستان اور چین کے درمیان اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ سی پیک سیمت دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور ہوا۔ سی پیک تھرڈ پارٹی پروٹیکشن پر کام جاری ہے۔‘

 انہوں نے مزید کہا کہ ’سی پیک 10 برس سے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اب دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’علاقائی امن کی کوششوں میں چین کا کردار بہت اہم ہے۔ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر ہم چین کے شکرگزار ہیں۔‘

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ’پاکستان اور چین کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ ہمارے تعلقات علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔‘

چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں اور ان کے درمیان دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے۔‘

وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کو سراہتے ہوئے کہا ’پاکستانی وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چینی قیادت کا شکرگزار ہوں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.