اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ، 12 ملزمان گرفتار

image

راولپنڈی۔15مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7 کارروائیوں میں 47 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 12 ملزمان گرفتارکر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملگ گیر مختلف انسداد منشیات کارروائیاں کی گئیں جن میں سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 600 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 13 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔

ایم 8 گوادر میں تین ملزمان سے 10 کلو گرام افیون اور 320 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔طورخم میں تین افغان باشندوں سے 10 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔ڈیوائن گارڈن لاہور کے قریب دو ملزمان سے 8 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔بھینی روڈ لاہور کے قریب ملزم سے 4 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ٹنڈو تھورو حیدرآباد میں ملزم سے 1 کلو گرام چرس اور 130 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.