ناسا نے ڈیوڈ سلوویگنینی کو اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹلیجنس چیف آفیسر مقررکر دیا

image

واشنگٹن ۔15مئی (اے پی پی):امریکہ کے خلائی تحقیقی کے قومی ادارے ناسا نے اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹلیجنس چیف آفیسر تعینات کر دیا۔ناسا سے جاری بیان کے مطابق خلائی تحقیقی ادارے نیشنل ایروناٹیکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن ( ناسا ) نے ڈیوڈ سلوویگنینی کو اپنا پہلا چیف اے آئی آفیسر مقرر کیا ہے جو کہ چیف ڈیٹا آفیسر بھی ہوں گے۔

ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے ڈیوڈ سلوویگنینی کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو ناسا میں کئی دہائیوں سے محفوظ طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، اور جیسے جیسے یہ ٹیکنالوجی پھیلتی ہے، یہ دریافت کی رفتار کو تیز کر سکتی ہے۔یہ ضروری ہے کہ ہم ترقی اور ذمہ دارانہ استعمال میں سب سے آگے رہیں۔

اس نئے کردار میں، ڈیوڈ پوری انسانیت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کائنات اور زمین پر ہماری ایجنسی کے اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے ناسا کی کوششوں کی رہنمائی کریں گے۔ایجنسی کے مطابق محفوظ اور قابل اعتماد ترقی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کی رہنمائی کے لیے نئی تقرری امریکی صدر جو بائیڈن کے محفوظ انتظامی حکم کے مطابق کی گئی ہے۔

ڈیوڈ سلوویگنینی نے نے جون 2023 میں بطور چیف ڈیٹا آفیسر ناسا میں شمولیت اختیار کی تھی، اب ناسا میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے سٹریٹجک وژن اور منصوبہ بندی کے لیے ذمہ دار ہوں گے ۔وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)جدت طرازی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور اس کی ترقی، پلیٹ فارمز، ٹولز اور ٹریننگ کے خطرات کے انتظام میں معاونت کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.