خادم حرمین شریفین کی ضیوف الرحمان کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت

image

ریاض۔15مئی (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حکومت اور مملکت کے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج کےموقعے پر ضیوف الرحمان کی بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کریں۔ ایس پی اے کے مطابق جدہ میں سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر سے مملکت میں حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے ضیوف الرحمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ عازمین کے راحت وآرام کو یقینی بنانے اور انہیں مناسک کی ادائیگی میں سہولیات کی فراہمی کا خیال رکھیں۔

خادم حرمین شریفین نے حج منصوبوں پرعمل درآمد سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مملکت کی مختلف بندرگاہوں اور مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر خدا کے مہمانوں کو بہترین سہولیات اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ وزراء کونسل نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مملکت، عالمی سلامتی اور استحکام کے قیام،بین الاقوامی امداد، عرب اور مسلمان ممالک کے مسائل پر غور کیا گیا۔سعودی کابینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تنظیم میں مکمل رکنیت دینے کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے کا خیرمقدم کیا۔

اس موقعے پر اسرائیلی فوج کی غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت، امدادی کارکنوں پرحملوں کا سلسلہ روکنے اور غزہ میں جنگ سے متاثرہ افراد تک وسیع پیمانے پر امداد پہنچانے پر زور دیا۔کابینہ نے وزیر داخلہ یا اس کے نمائندے کو اختیار دیا کہ وہ امریکاکے ساتھ سعودی وزارت داخلہ اور امریکا میں وزارت انصاف کے درمیان مجرمانہ معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت کے مسودے پر بات چیت اور دستخط کرے۔

سعودی عرب کی حکومت اور جمہوریہ کوسٹا ریکا کی حکومت کے درمیان سفارتی، خدمت یا خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرائط سے باہمی استثنیٰ کے حوالے سے دو معاہدوں کی منظوری دی۔کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز کے نفاذ کے لیے قومی اتھارٹی کے آرٹیکل تین میں ترمیم کرنے کے علاوہ اتھارٹی کی کونسل کی سربراہی وزیر برائے امور خارجہ کریں گے اور متعدد اداروں کے نمائندے اس میں بطور رکن شامل ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.