کوریا اور یو این ایچ سی آر کا پاکستان میں پناہ گزینوں، مقامی کمیونٹیز کی مدد کے لئے ایک ملین ڈالر کا عطیہ

image

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):پاکستان میں افغان مہاجرین اور میزبان کمیونیٹیز کیلئے یو این ایچ سی آر کی معاونت کے لئے جمہوریہ کوریا نے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔منگل کو یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ایک سالہ منصوبہ معاش کی مدد، صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام ،ردعمل، کمیونٹی کی بنیاد پر تحفظ اور شناخت کے اہم دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے پر مرکوز ہے جس سے ملک بھر میں 125,000 سے زیادہ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔یہ اعلان نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک)، سنٹر آف ایکسی لینس اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جہاں پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک کی جون اور یو این ایچ سی آر کی نمائندہ فلیپا کینڈلر نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر نیوٹیک کی چیئرپرسن گلمینہ بلال بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریہ کوریا کےسفیر پارک کی جون نےافغان مہاجرین کی مدد کے لئے حکومت پاکستان اور یو این ایچ سی آر کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کا مسئلہ کسی ایک ملک کا واحد مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی ایجنڈا ہے جس پر عالمی برادری کو یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔یو این ایچ سی آر کے کے نمائندے نے کوریا کی فراخدلی امداد کا خیرمقدم کیا اوراس بات پر زور دیا کہ یہ فنڈنگ ​​پہلے ہی زندگیوں کو تبدیل کر رہی ہے، اس سال نیوٹیک کے تربیتی پروگراموں میں 1,000 افغان اور پاکستانی طلباء نے داخلہ لیا۔

نیوٹیک کی چیئرپرسن گلمینہ بلال نے تقریب کے دوران نوجوانوں کو ہنر مندی کی ترقی کی تربیت فراہم کرنے اور ان کے سماجی اور اقتصادی مواقع کو بڑھانے کے لیے یو این ایچ سی آر کے ساتھ جمہوریہ کوریا کے تعاون اور شراکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب کے اختتام پر ایک افغان مہاجر جس نے نیوٹیک کی تربیت میں حصہ لیا اور اب ایک پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ہےنے خواتین سمیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار اس پروگرام میں شرکت کرنے کے اس موقع کے بارے میں سیکھا تو میں نے اسے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے موقع کے طور پر دیکھا۔انہوں نے کہا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح میں نے یہ جان کر اس موقع سے فائدہ اٹھایا کہ یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ میرے پیاروں کے لئے بھی روشن مستقبل کی کلید رکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.