جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا “آزادی” کے عنوان سے اپنی یادداشت شائع کرنے کا اعلان

image

برلن ۔14مئی (اے پی پی):سابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے “آزادی” کے عنوان سے اپنی یادداشت رواں سال شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق اس حوالےسے انجیلا میرکل کے پبلشرکیپن ہیوراینڈفیچ نے کہا ہے کہ انجیلا میرکل کی یادداشتیں نومبر کے آخر میں شائع کی جائیں گی ۔ مزید کہا گیاکہ تقریباً 700 صفحات پر مشتمل یادداشت کا عنوان “آزادی” ہےجسے 26 نومبر کو شائع کیا جائے گا۔

انجیلا میرکل نے اپنے دیرینہ معاون اور مشیر بیٹ بومن کے ساتھ مل کر اس کتاب کی تصنیف کی ہے۔واضح رہے انجیلامیرکل ایک سابق تحقیقی سائنسدان ہیں۔ انہوں نے کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں وقت گزارا، وہ 22 نومبر 2005 کو جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر بنی تھیں۔ 69 سالہ میرکل نے عالمی مالیاتی بحران، یورپ میں قرض اور نقل مکانی کے بحران اور کورونا وائرس کی وبا سمیت کئی بحرانوں کے دوران جرمنی کی قیادت کی ہے۔پبلشنگ ہاؤس نے میرکل کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ میرے لیے آزادی کا مطلب ،سیکھنا چھوڑنا نہیں ہے بلکہ سیاست چھوڑنے کے بعد بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔

پبلشنگ ہاؤس نے کہا کہ یہ کتاب دنیا بھر کے 30 سے زیادہ ممالک میں پیش کی جائے گی۔دسمبر 2021 میں موجودہ چانسلر اولاف شولز کو اقتدار سونپنے کے بعد سے میرکل عام طور پر مرکزی معاملات سے باہر رہی ہیں۔ اس دوران وہ سیاسی تنازعات اور اپنی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی سرگرمیوں سے بھی دور رہی ہیں۔ میرکل کو فوربز میگزین نے مسلسل 10 سال تک دنیا کی سب سے طاقتور خاتون قرار دیا تھا۔ انہیں مغرب میں لبرل اقدار کی ایک مضبوط حامی اور لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.