معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے ہراقدام کو سپورٹ کرتے رہیں گے، رکن قومی اسمبلی کے ہمراہ صوبائی وزیر تعلیم کا دورہ

image

کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور صوبائی وزیرِ محترمہ راحیلہ درانی نے کوئٹہ کے مختلف اسکولزکا دورہ کیا۔لوئر کاریز میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی سکینڈری ہائی اسکول کا دورہ کرکےطلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے لوئر کاریز پبلک لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

لائبریری کے اسٹاف اور نوجوانوں سے بات چیت کی۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیمی اداروں اور پبلک لائبریریز میں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے اور بلوچستان بھر میں منشیات کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پی آئی ای ٹی کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی کے ہمراہ مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کو ٹیچرز کی استعداد بڑھانے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے صوبائی وزیرِ محترمہ راحیلہ درانی کو معیار تعلیم بہتر بنانے کیلیے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے ہراقدام کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.