سعودی وژن 2030 بہت دلچسپ اور متاثر کن ہے ، برطانوی وزیر تجارت

image

لندن ۔14مئی (اے پی پی):برطانوی وزیرتجارت لارڈ ڈومینک جانسن نے سعودی عرب کے وژن 2030 کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہت دلچسپ اور متاثر کن قرار دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2030 بہت ہی دلچسپ ہے۔ اس سے ان کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ سعودی عرب کے بارے میں سوچتے ہیں تووہ اس کے آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

لارڈ ڈومینک جانسن ان دنوں سعودی عرب اور برطانیہ کی مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی ایک بڑی کاروباری، سیاحتی اور ثقافتی نمائش ’’گریٹ فیوچرز‘‘ میں شرکت کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں۔انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران برطانوی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل شہریوں کو سعودی عرب میں مواقع تلاش کرنے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب مواقع کی طرف رہنمائی دی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے امکانات روشن ہیں، انہیں بہت امید ہے کہ ایسا جلد ممکن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں، دونوں طرف ان تعلقات کی اہمیت غیر معمولی ہے، نیز فریقین میں خیر سگالی کا جذبہ موجود ہے۔ ان حالات میں نتائج فطری ہیں۔ اس لیےوہ بہت پر جوش ہیں۔برطانوی وزیر مملکت نے برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، امارات کے مبادلہ اورکویت انوسٹمنٹ اتھارٹی سمیت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے خودمختار دولت کے فنڈز کو اہم قرار دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.