سعودی عرب،قوانین کی خلاف ورزی، 70 ریکروٹمنٹ دفاتر کے لائسنس معطل

image

ریاض۔14مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی ٹیموں نے سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کے دوران افرادی قوت درآمد کرنے والے 24 اداروں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔العربیہ کے مطابق جن اداروں کا چالان کیا گیا ان میں سے بیشتر ایسے تھے جنہوں نے گھریلو کارکنوں کے ویزے جاری کرائے اور انہیں اپنا کام کرنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا جو کہ قانون شکنی ہے۔

وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے افرادی قوت درآمد کرنے کے قوانین پرعمل نہ کرنے والی 70 ریکروٹمنٹ دفاتر کے لائسنس معطل کرکے ان کے خلاف بھی ادارہ جاتی کارروائی کی۔افرادی قوت درآمد کرنے میں مقررہ وقت سے زیادہ تاخیر کرنے اور صارفین کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر بھی 8 اداروں کو سیل کیا گیا جبکہ شکایات کنندگان کی رقوم واپس کی گئی ہیں۔

وزارت افرادی قوت کی جانب سے اس حوالے سے ٹول فری نمبر جاری کیا گیا ہے جس پر گھریلو ورکرز کی درامد کرنے میں سامنے آنے والی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.