پی ایس ڈی پی کے تحت ملکی ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 5 کھرب 79 ارب روپےکے فنڈز جاری

image

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 5 کھرب 79 ارب روپےکے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ اب تک 3 کھرب53ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 16 کروڑ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 93 ارب 90 کروڑروپے، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے 66ارب 3 کروڑ روپے، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے4 ار ب 80 کروڑ روپے، ریونیو ڈویژن کیلئےایک 92 کروڑ روپے ، تخفیف غربت ڈویژن کیلئے 30کروڑ روپے ، پلاننگ کمیشن کیلئے7 ارب 34 کروڑ روپے ، ریلویز ڈویژن کیلئے19ارب 81 کروڑروپے، پٹرولیم ڈویژن کیلئے90 کروڑ روپے، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 9 کروڑ روپے، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کیلئے 32 کروڑ 40 لاکھ روپے ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے6 ارب 45کروڑ روپے ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 5 ارب 31 کروڑ روپے، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے 2 ارب 15 کروڑ روپے، لاجسٹک ڈویژن کیلئے 84 کروڑ روپے ، داخلہ ڈویژن کیلئے 5 ارب 97 کروڑ روپے، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے ایک ارب 14 کروڑ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 3 ارب60 کروڑ روپے ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئےایک ارب 80 کروڑروپے ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 48 کروڑ 84 لاکھ روپے، ہائوسنگ ورکس ڈویژن کیلئے 21 ارب 33کروڑروپے،

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 35 ارب 82 کروڑ روپے، صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے86 ارب 33 کروڑ روپے، فنانس ڈویژن کیلئے ایک ارب 93 کروڑ روپے ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 5 ارب 10 کروڑ روپے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 50 کروڑ روپے، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 96کروڑ 90 لاکھ روپے،

ڈیفنس ڈویژن کیلئے ایک ارب 92 کروڑ روپے، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 21 کروڑ 62 لاکھ روپے، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 2 ارب 43 کروڑ روپے، کیبنٹ ڈویژن کیلئے 61 ارب 31کروڑ روپے اور سرمایہ کاری بورڈ ڈویژن کیلئے 66 کروڑ88لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.