قربانی کے جانوروں سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اشتہارات سے خبردار رہیں، سعودی عرب کی عازمین حج سے اپیل

image

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں عوامی تحفظ کی انتظامیہ نے مقامی اور غیر مقامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اشتہارات سے خبردار رہیں ۔

انتظامیہ کے مطابق کچھ سوشل میڈیا اشتہارات میں لوگوں کو حج بدل کا فریضہ ادا کرنے ، رحمن کے مہمانوں کی طرف سے قربانی کرنے ، گوشت تقسیم کرنے ، حج کے لیے خصوصی کڑے فروخت کرنےسمیت دھوکہ دہی کے کئی طریقے اختیار کئے جارہے ہیں ۔ اس قسم کے اشتہارات جعلی افراد اور اداروں کی طرف سے چلائے جارہے ہیں جنہیں پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں قربانی کے لیے جانوروں کی فراہمی اور گوشت کی ترسیل کے لیےالگ ادارہ موجود ہے جو حجاج کرام کو دیگر سہولیات بھی فراہم کرتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے آفیشل ویب سائٹ یا ان کی طرف سے منظور شدہ adabi. org ، یا پھر منظور شدہ فروخت کے اشتہاری مراکز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

اس سلسلے میں کوئی معلومات حاصل کرنے کے لیے فون نمبر 920020193 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔انتظامیہ نے مقامی اور غیر مقامی عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ دھوکہ دہی کرنے والوں کے بارے میں مکہ مکرمہ اور ریاض میں فون نمبر (911) اور دیگر علاقوں میں فون نمبر (999) پر اطلاع دیں ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حج سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.