آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہےگا، محکمہ موسمیات

image

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعد از دوپہر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: کاکول 53، مالم جبہ 27، میر کھانی 26، کالام 23، چترال 16، پاراچنار 14، دروش 12، دیر 10، لوئر دیر 09، پٹن 08، سیدو شریف 05، بالاکوٹ 02، ڈی آئی خان (سٹی 02، ایئرپورٹ01)، چراٹ 01،پنجاب: چکوال 37، مری 15، حافظ آباد ، لیہ 08، اسلام آباد (گولڑہ 06، سید پور 05، بوکرا 03، ایئرپورٹ 02)، جھنگ 04، لاہور (سٹی 04، ایئرپورٹ 01)، گوجرانوالہ، جوہر آباد 03، گجرات، نارووال سرگودھا سٹی 02،

سیالکوٹ ایئرپورٹ 01، راولپنڈی (چکلالہ)، جہلم، نور پور تھل، شیخوپورہ، اوکاڑہ 01،کشمیر: کوٹلی 19، گڑھی دوپٹہ 16،راولاکوٹ 15، مظفر آباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)،گلگت بلتستان: چلاس 13، گلگت 08، بگروٹ 06، استور 04، بونجی، گوپس 02، ہنزہ 01،بلوچستان: ژوب میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اتوار کوریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت،دادو 45،جیکب آباد،خیرپور اور لسبیلہ میں 44ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.