ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے ،ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کروں گا،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

image

ملتان۔ 12 مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے،خصوصا تعلیم اورصحت کے شعبہ میں مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نےاتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں ممبر قومی اسمبلی نوید امیر جیوا کی قیادت میں مسیحی برادری کی جانب سے اپنےاعزازمیں دیئےگئےظہرانےکےدوران خطاب کرتے ہوئےکیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسیحی بھائیوں نے تحریک پاکستان میں انتہائی اہم کردار ادا کیا،پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے،قیام پاکستان کے بعد مسیحی برادری نے وطن عزیز کی خدمت میں بھرپور حصہ لیا اورخاص طورپرتعلیم وصحت کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،امید ہے کہ مسیحی برادری مستقبل میں بھی مزید لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمت کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف اقدامات کے ذریعے آئین کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق پر عمل داری کویقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے مسیحی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس دوران ممبر قومی اسمبلی نوید امیر جیوا، بشپ یوسف سوہن، بشپ لیو پال روڈرک اور دیگر نےجنوبی پنجاب کی تعمیر ترقی کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کی بے مثال خدمات کو سراہا۔نوید امیر جیوا نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابقہ دور حکومت میں بطور وزیراعظم اقلیتوں کیلئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ دینے کے ساتھ ساتھ 11 اگست کو یوم اقلیت قرار دیاتھا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما خواجہ رضوان عالم، پاسٹر آصف رضا، سیموئل سردار،برادرقمر فادر پیٹرک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.