سعودی حکام کا مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں عازمین حجاج کے پہلے گروپ کا پرتپاک استقبال ، تحائف، معلوماتی مواد پیش کئے

image

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):سعودی صدارت برائے مذہبی امور نے حرمین الشریفین میں عازمین حجاج کے پہلے گروپ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تحائف، معلوماتی مواد اور متنوع مذہبی پروگرام پیش کیے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس خیر سگالی کا مقصد مقدس فریضہ کے روحانی سفر کے عازمین کو اہمیت دینا ہے۔

سعودی مذہبی امورکے حکام نے مذہبی رہنمائی تک رسائی کو آسان بنانے اور عازمین حج کو دستیاب خدمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل وسائل، معاصر میڈیا، مصنوعی ذہانت اور ترجمے کی خدمات کو بروئے کار لانے کے ذریعے سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کر رکھا ہے۔

مزید برآں، سعودی صدارت برائے مذہبی امور کا مقصد عالمی سطح پر دونوں مقدس مساجد کے اعتدال پسند پیغام کو فروغ دینا ہے، جو سعودی قیادت کے مقاصد سے ہم آہنگ رواداری اور اعتدال کے اصولوںپر مبنی نمایاں اوصاف کے ساتھ عازمین حج و عمرہ کو ہر ممکن خدمات پیش کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.