ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا کوئٹہ میں ایف جی پبلک سکول میں پھولوں کی نمائش میں شرکت

image

کوئٹہ۔ 10 مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کوئٹہ میں ایف جی پبلک سکول مدرسہ روڈ میں جمعہ کو منعقدہ پھولوں کی نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔پھولوں کی اس نمائش انتظام بچوں نے سکول کی انتظامیہ کی سرپرستی میں خود کیا تھا اور مختلف اقسام کے پھولوں کو خوبصورت طریقے سے نمائش کے لئے سجایا گیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس بہترین نمائش کے انعقاد پر سکول انتظامیہ اور ریجنل ڈائریکٹر ایف جی ای آئی لیفٹینٹ کرنل عبدلمصطفیٰ، سکول کے پرنسپل ناصر علی مغل اور تمام بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل میں اس طرح کی خوبصورت اور دلفریب نمائش کا انتظام کرنا انتظامیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بچوں کی تخلیقی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس کی قسم کے اقدامات سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں اور نئی نسل میں ماحول سے متعلق آگاہی پھیلانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نمائش میں پھولوں کے مختلف سٹال کا دورہ کیا اور بچوں کو داد دی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ہماری نئی نسل میں وہ تمام تخلیقی صلاحتیں موجود ہیں جو پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر یں گی۔

انہوں نے سکول انتظامیہ پر زور دیا کہ تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کے پروگرام سالانہ بنیادوں پر ترتیب دیئے جائیں اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ان تمام وسائل سے استفاد ہ کیا جائے جو عملی زندگی میں بچوں کے کام آ سکے اور ملک کا نام روشن ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.