10ویں سعودی فلم فیسٹیول میں 15 نئے فلم پروجیکٹس کا اعلان

image

کنگ عبدالعزیز ورلڈ کلچرل سینٹر ’اثرا‘ میں منعقد ہونے والے 10 ویں سعودی فلم فیسٹیول میں 15 نئے فلم پروجیکٹس کا اعلان کیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بتایا گیا ہے کہ فلم فنڈنگ ​​پروگرام نے گذشتہ برس کی 170 پیش کشوں میں سے چار فیچرز اور 11 مختصر فلم پروجیکٹس کا انتخاب کیا ہے۔

یہ پروجیکٹس ان ابھرتے ہوئے سعودی فلم سازوں کی طرف سے جمع کروائے گئے جو اپنے تصورات کو ڈرائنگ بورڈ سے دنیا کی سلور سکرینز پر لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

’اثرا‘ فلم پروڈکشن نے چھ سال قبل اپنے قیام کے بعد سے سعودی عرب کی تیزی سے ترقی کرنے والی فلمی صنعت کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

’اثرا‘ فلم پروڈکشن اس شعبے میں نئی آوازیں اور تخلیقی کہانیاں تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کا مقصد ایسی فلموں کو قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر نمائش کے لیے پیش کرنا ہے۔

اس موقع پر جیوری نے اعلیٰ معیار کی  کہانیوں کا جائزہ لینے کے بعد باصلاحیت لکھاریوں کی پیش کی گئی 15 منفرد کہانیوں کو سامنے رکھا ہے جن میں سعودی عرب کی بھرپور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فلم فنڈنگ ​​پروگرام نے گزشتہ سال 11 مختصر فلم پروجیکٹس کا انتخاب کیا۔ فوٹو عرب نیوز’اثرا‘ فلم پروڈکشن کی جانب سے متعدد اقدامات بھی متعارف کروائے گئے جن کا مقصد فلم پروڈیوسرز کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا، فلم سازی میں بہترین معیار کو آگے بڑھانا اور خطے میں نئے ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا ہے۔

مزید برآں فلم فیسٹیول میں پروڈکشن، تحریر اور ہدایت کاری کے میدان میں متعدد ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔

اثرا فلم پروڈکشن نئی آوازیں اور تخلیقی کہانیاں کی تلاش  میں کوشاں ہے۔ فوٹو عرب نیوز’اثرا‘ فلم پروڈکشن نے 2018 میں اپنی ابتدائی فلم کے بعد سے 20 فلموں کو فنڈز فراہم کیے اور چار کو مکمل تیار کیا جو 34 ایوارڈز جیت کر دنیا بھر کے 95 فلمی میلوں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

ایوارڈز کے لیے منتخب فلموں میں ’ھجان‘ شامل ہے جس نے حال ہی میں گلف فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز جیتے ہیں جن میں بہترین فیچر، بہترین اداکار اور بہترین سینماٹوگرافی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.