لاہور ایئرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال کردیا گیا

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):لاہور ایئرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال کردیا گیا جس کے ساتھ ہی بین الاقوامی آپریشن بحال ہو گیا ۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ سسٹم بحال ہونے کے بعد دو بین الاقوامی آمد فلائیٹس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئیں۔ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی روانگی فلائیٹس کے لئے بھی آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل فعال ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.