نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی ملاقات

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے سمیت تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

فریقین نے مقبوضہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن صرف 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

قبل ازیں قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خیر مقدم کیا۔ قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.