حکومت جوس انڈسٹری کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی ،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کی وفد سے گفتگو

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت جوس انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے گی،حکومت جوس انڈسٹری کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے فروٹ جوس کونسل کے وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیاجنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد میں نیسلے، شیزان، ٹیٹرا پیک، پیپسی کو، حلیب فوڈز، اور پاپولر گروپ کے نمائندے شامل تھے۔

وفد نے وفاقی وزیر کو جوس انڈسٹری پہ تفصیلی بریفنگ دی۔ کونسل کے وفد نے بتایا کہ حالیہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے جوس کی فروخت میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔حکومت جوس انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کرے۔ رانا تنویر حسین نےکہا کہ حکومت جوس انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے گی،

برآمدات میں اضافہ حاصل کرنے کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، کونسل مسائل کو حل کرنے کے لئے جامع تجویز پیش کرے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارشات پیش کی جائیں، حکومت جوس انڈسٹری کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.