گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی سالانہ سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت، معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کاوشوں کو اجاگر کیا

image

ابوظہبی۔8مئی (اے پی پی):گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بدھ کو یہاں سالانہ سرمایہ کاری اجلاس 2024 میں مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں کے گورنرز اور اسٹاک ایکسچینج مارکیٹوں کے صدور کے گول میز پینل مباحثے میں شرکت کی ۔

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کے بیان کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے میکرو اکنامک چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.