اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) نے اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔بدھ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ڈاکٹر مزمل (اے این پی سعودی عرب) خارجہ امور کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں نوید خان، تاج اکبر ، ہدایت اللہ بنگش اور امتیاز خان شامل ہیں ۔باقی ممالک میں تنظيموں سے مشاورت کے بعد کمیٹی کے دیگر اراکین کا اعلان کیا جائے گا۔

خارجہ امور کمیٹی ان لاکھوں باشندوں جو اپنے گھرانوں کی کفالت کےلئے باہر رہنے پر مجبور ہیں،ان کو درپیش مسائل کے حل اور ازالے کےلئے عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے کوشش جاری رکھی جائےگی۔کمیٹی دنیا کے تمام ممالک میں مقیم معززاور محترم باشندوں جو سالانہ اربوں ڈالر زرمبادلہ بھیجتے ہیں، خصوصاً ہر پختون کا گھرانہ ان اوورسیز کے زرمبادلے سے چلتا ہے،ان کے مسائل کو متعلقہ ذمہ داران تک پہنچائے گی اور سفارتخانوں سے رجوع کرے گی۔خارجہ امور کمیٹی اوورسیز کے تمام مسائل سے اپنے آپ کو باخبر رکھے گی او ران سے رابطے میں رہے گی۔کمیٹی اوورسیز باشندوں کے مسائل اور مشکلات میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن عملی کوشش کرے گی۔عوامی نیشنل پارٹی ان لاکھوں اوورسیز باشندوں کی اپنے گھرانوں اور ملک کیلئے مالی خدمات منوانے اور ملک آمد پر ان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام متعلقہ شعبوں کو سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے پر مجبور کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.