ایبٹ آباد کا رہائشی جوڑا سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب

image

ایبٹ آباد۔ 07 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد کا رہائشی ایک ساتھ زندگی گزانے کے خواب دیکھنے والا جوڑا سی ایس ایس کے امتحان بھی ایک ساتھ ہی کامیاب ہوگیا۔سول سروسز 2023 کے امتحانات کے نتائج میں کامیاب امیدواروں میں ایبٹ آباد کا رہائشی ایک جوڑا بھی شامل ہے جو ہزارہ بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ڈاکٹر حذیفہ اورنگزیب کامیابی کے بعد محکمہ پولیس اور ڈاکٹر حاجرہ محکمہ ان لینڈ ریونیو میں شامل ہو گئی ہیں۔جوڑے کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا اور ایک ماہ بعد رخصتی متوقع ہے،جوڑے نے ایک ساتھ 2023 میں سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لیا اور دونوں نے کامیابی حاصل کر لی۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے پر دونوں گھروں میں خوشی کا سماں ہے،خدمت کا جذبہ لیکر سی ایس ایس کے امتحان میں شریک ہوئے تھے،انشاء اللہ ہر صورت میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.