وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال کی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد

image

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد دی۔اتوار کے روز وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے پیغام میں نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نائلہ کیانی کی کامیابی۔ملک و قوم کے لئے فخر کی بات ہے،نائلہ کیانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔مزید برآں وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی اور ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈ ظہور احمد نے بھی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.