کانگو ،نقل مکانی کرنے والے کیمپ پر حملے میں 9افراد ہلاک

image

گوما۔4مئی (اے پی پی):کانگو میں نقل مکانی کرنے والے ایک کیمپ پر حملے میں 9افراد ہلاک ہو گئے۔رائٹرز کے مطابق ایک مقامی اہلکا رنے میڈیا کو بتایا کہ گوما میں نقل مکانی کرنے والے کیمپ پر ہونے والے حملے میں 7بچوں سمیت کم9افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس قسم کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا یا اس حملے کا ذمہ دار کون تھا۔

واضح رہے کہ روانڈا کے حمایت یافتہ باغی گروپ ایم23 کی طرف سے دو سالہ جارحیت حالیہ مہینوں میں گوما کے قریب پہنچ گئی ہےجس سے ہزاروں لوگوں کو آس پاس کے علاقوں سے شہر میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.