نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی گیمبیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،پاکستان اور گیمبیا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

image
بنجول۔3مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنجول میں 15 ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ گیمبیا کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر ڈاکٹر مامادو تنگارا سے جمعہ کو یہاں دو طرفہ ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی وابستگی، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی گہرے تعلقات کو سراہا۔ محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کی حکومت کو 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور گیمبیا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران تجارت، زراعت، تعلیم اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور گیمبیا کے خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر ڈاکٹر مامادو تنگارا نے دو طرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط بھی کئے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور گیمبیا کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی امور اور کثیرالجہتی فورم پر بھی تعاون جاری رکھیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.