وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

image

کراچی۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز سکھر نادرا سینٹر کےدورے کے موقع پر انچارج کو قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کاحکم دیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کرسی پر بیٹھےقوت گویائی سے محروم شہری کو دیکھ کر رک گئےاوراس سے شفقت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قوت گویائی سے محروم شہری نے اشاروں کی مدد سے اپنا مسئلہ بیان کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے شہری کو دلاسہ دیا اور موقع پر ہی اس کا مسئلہ حل کیا۔ قوت گویائی سے محروم شہری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک معذور شہری سے ملاقات کی اور تفصیل سے مسئلہ سنااور انچارج کو بلا کرمعذور شہری کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ کا مسئلہ حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.