پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی کردی گئی

image

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):حکومت نے فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کویہاں جاری نوٹیفیکشن کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔

اوگرا نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی صارفین کیلئے قیمتوں کے رحجان کا جائزہ لیا۔ یکم مئی سے فی لیٹرپیٹرول 5.45 روپے کے کمی کے بعد 288.49روپے اورہائی سپیڈڈیزل 8.42 روپے کمی کے بعد 281.96 روپے ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.