سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

image

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ایم این اے افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر نے سائرہ افضل تارڑ اور ان کے اہل خانہ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ ایک زیرک اور بردبار سیاسی شخصیت کے مالک انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک و قوم اور اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پیش کی جانے والی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ان کے اہل خانہ کے لئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔سپیکر نے مرحوم کےبلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اپنے علاقے کے عوام اور ملک کے لیے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.