غزہ میں تباہی روکنے کے لیے عالمی میکانزم ناکام ہوگیا ، سعودی عرب

image

ریاض ۔29اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ سعودی عرب شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی صورتحال کو ہر حوالے سے تباہی کن کہتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی مسلسل تباہی اس امر کو نمایاں کرتی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر امن اور سلامتی کے لیے موجود میکانزم ناکام ہوگیا ہے ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس میں جاری پینل ڈسکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو بہت امید ہے کہ رفح میں اسرائیل کی جنگی کاروائی سے پہلے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا رفح پر ہونے والا ممکنہ حملہ ایک بار پھر لاکھوں فلسطینیوں کی نقل مکانی کا باعث بنے گا جیسا کہ غزہ میں ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کا غالب حصہ تباہی کرکے ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کر کے نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے نتیجہ یہ ہے کہ غزہ اس وقت ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ لگ بھگ ساڑھے 34000 فلسطینیوں کی اس غزہ جنگ میں ہلاکت کا چکی ہے جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ ہمارے لیے زیادہ پریشانی کی ایک بات یہ ہے کہ غزہ جنگ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر سلامتی کے لیے بروئے کار میکانزم مکمل طور پر ناکام نظر آرہاہے ۔حتی کہ یہ میکانزم انسانی بنیادوں پر جنگ زدہ غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک کی تقسیم اور ترسیل ممکن بنانے کے لیے بھی ممکن نہیں نظر آتا ۔ انہوں نے کہا یہ بحث کبھی ختم نہ ہونے والی رہے گی کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لیے کافی امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوسکے ہیں یا نہیں ۔انہوں نے کہا یہ صورتحال تباہ کن اور بہت خوفناک ہے ۔ حتی کہ تباہ کن سے بھی زیادہ بدترین ہے ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بارے میں سعودی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی ایک قابل بھروسہ ،جائز اور معقول حل ہے ۔ اس حل کو اپنانے کے لیے یہ ضمانت دینا ہوگی کہ ہم بحران کو دوبارہ جنم نہیں لینے دیں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.