زیادہ لفٹ استعمال کرنے والے افراد میں موت کا خطرہ زیادہ، نئی تحقیق

image

سیڑھیاں اور لفٹ آپ دونوں میں کس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں؟ شاید آپ کا جواب لفٹ ہوگا۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ لفٹ کا زیادہ استعمال موت کے قریب لے جا سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص طویل عرصے تک زندہ رہنا چاہتا ہے تو جب بھی کسی اوپری منزل کی طرف چڑھنا ہو لفٹ میں جانے کے بجائے سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دے۔ اس سے آپ کے دل کی صحت بہتر رہے گی۔

تحقیق کے مطابق برطانوی محققین نے حیران کن نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتے ہیں ان میں کسی بھی وجوہات سے مرنے کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اور دل کی کسی بیماری سے مرنے کا خطرہ 39 فیصد کم ہوتا ہے۔

سیڑھیاں چڑھنے والے افراد کا ان لوگوں سے موازنہ کیا گیا جو ہمیشہ لفٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سیڑھیاں چڑھنا دل کا دورہ، ہارٹ فیل ہونے یا فالج کا کم خطرے سے بھی منسلک ہے۔

برطانیہ میں ناروِچ یونیورسٹی ہاسپٹل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی محقق، ڈاکٹر سوفی پیڈوک کا اس تحقیق سے متعلق کہنا تھا کہ اگر آپ کے سامنے سیڑھیاں چڑھنے یا لفٹ لینے کے دونوں آپشنز آئیں تو آپ سیڑھیوں سے جانے کا انتخاب کریں کیونکہ یہ آپ کے دل کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیڑھیاں چڑھنا جسمانی سرگرمی کی ایک انتہائی آسان عملی شکل ہے لیکن اکثر لوگ اسے جلد بازی میں نظرانداز کردیتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.