چلی میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

image

سینٹیاگو ۔28اپریل (اے پی پی):چلی میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان۔الجزیرہ کے مطابق چلی کے صدر گیبریل بورک نے صوبہ اراکو کی کینیٹی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کے اعزار میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارجنٹ کارلوس سسٹرنا، کارپورل سرجیو آریالو اور کارپورل میسائل وڈال کی موت سے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ہم اس خوفناک جرم کے مرتکب افراد کے ٹھکانے تلاش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی چلی میں مسلح حملہ آوروں نےگھات لگا کر تین پولیس افسران کو ہلاک کر دیا تھا تاہم ابھی تک واضح نہیں ہے کہ حملہ کس نے کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.