پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

image

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ )اتوار 28 اپریل کو منایا گیا۔

اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دوران کار کسی بھی قسم کے حادثہ یا بیماری سے بچاؤ بارے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

اس دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ، محکمہ صحت وافرادی قوت سمیت سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے سیمینارز، واکس اور ریلیوں کا اہتما م کیا گیا اور کام کے دوران تحفظ اور صحت کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.