عراق میں ہم جنسوں کے تعلقات جرم قرار،15سال قید کی سزا تجویز

image

بغداد۔28اپریل (اے پی پی):عراق کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا جس میں ہم جنس تعلقات کو جرم قرار دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا دی جائے گی۔

رائٹرز کے مطابق ہیومن رائٹس واچ میں ایل جی بی ٹی کے حقوق کے پروگرام کی ڈپٹی ڈائریکٹر راشا یونس نے میڈیا کو بتایا کہ عراقی پارلیمنٹ نے مذہبی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جو جسم فروشی اور ہم جنس پرستی پر پابندی عائد کر تا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس نئے قانون کے تحت ہم جنس پرستی یا جسم فروشی کو فروغ دینے والے کسی بھی شخص کے لیے کم سے کم 7سال اور زیادہ سے زیادہ 15سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بل میں ابتدائی طور پر ہم جنس پرستوں کے لیے سزائے موت شامل تھی لیکن امریکہ اور یورپی ممالک کی شدید مخالفت کے بعد منظور ہونے سے قبل اس میں ترمیم کر دی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس قانون کے مطابق جان بوجھ کر جنس تبدیل کر نے اور اس عمل میں معاونت کرنے والے طبعی عملے کو بھی ایک سے 3سال کی سزا دی جاسکے گی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.