سولر سسٹم پر ٹیکس لگانے کی خبریں بے بنیاد ہیں: وزارت توانائی

image

وزارت توانائی نے میڈیا پر سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگائے جانے یا اسے بڑھانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سنیچر کو پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی۔ تاہم یہ بات درست ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا موجودہ نظام سولر پینل میں غیر صحت بخش سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے۔

بیان کے مطابق ’صاحبِ ثروت لوگ بے ہنگم طریقہ کار سے سولر پینل لگا رہے ہیں جس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین کے بلز میں ناجائز اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو چند سالوں میں ان ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین پر کم از کم چھ روپے فی یونٹ کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔‘

مزید کہا گیا کہ ’لہذا اس ساری صورت حال کا  باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور نیٹ میٹرنگ سکیم میں ایسی تجاویز یا ترامیم کی جارہی ہیں کہ جن سے ان ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین کا بھی تحفظ ہو سکے۔‘

’اور ساتھ ہی ساتھ ایسی منصوبہ بندی بھی کی جائے کہ جس سے یہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ صارفین، جو متوسط طبقے اور امیر لوگ ہیں، ان کا سرمایہ بھی ضائع نہیں ہو تاکہ ان کو بھی کسی ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.