وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

image

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا اور اس حوالہ سے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ۔

وزیر اعظم کی جانب سے اس ضمن میں پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.