تحریک پاکستان کے رہنما اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی گئی

image

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):تحریکِ آزادی کے ایک جرأت مند اور بے باک راہ نما اور شیرِ بنگال کے لقب سے یاد کیے جانے والے مولوی فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی گئی۔ اے کے فضل حق 26 اکتوبر 1873 کو بنگال کے ضلع باریسال کے مشہور قاضی خاندان میں پیدا ہوئے ۔

مولوی فضل الحق کے قرارداد پاکستان میں اہم کام کردار کی وجہ سے انھیں شیر بنگال کا خطاب ملا۔ انہوں نے 23مارچ 1940ءکو لاہور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں تاریخی قرارداد لاہور پیش کرکے تاریخ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کیا۔ مولوی فضل الحق نے 1935 میں بطور ناظم کلکتہ کام کیا،1937 تا 1943 بنگال کے وزیر اعلیٰ رہے اور 1954 میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ بنے۔

انھوں نے 1955 میں پاکستان کے وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کیا اور 1956 تا 1958 کے دوران وہ مغربی پاکستان کے گورنر بھی رہے۔ واضح رہے کہ مولوی اے کے فضل الحق کا انتقال 27اپریل 1962ءکو 89سال کی عمر میں ہوا اور انھیں ڈھاکہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں اے کے فضل حق کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.