جو چاہتے ہیں شہباز شریف سے تعلق خراب ہو، ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی: محسن نقوی

image

‏ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’میرے لیے وزارتیں نہیں تعلقات اہم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے 25 سال پرانا تعلق ہے اور وہ بڑے بھائیوں جیسے ہیں۔‘سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق جمعے کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جن لوگوں کی خواہش ہے کہ میرا شہباز شریف سے تعلق خراب ہو وہ پوری نہیں ہو گی۔ میرا وزیراعظم سے تعلق ویسا رہے گا۔‘

محسن نقوی کہتے ہیں کہ ’میں آزاد ویزا پالیسی کا حامی ہوں، چاہتا ہوں سکھوں کے لیے پاکستان کا ویزا آسان کر دیا جائے اور انہیں آن ارائیول ویزے کی سہولت دی جائے، پہلے مرحلے میں انڈیا سے باہر رہنے والے سکھوں کو یہ سہولت دیں گے۔‘وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ’اسلام آباد میں پولیس سہولت مرکز 26 مختلف سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا، شہر کے تمام تھانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔‘انہوں نے کہا کہ ’چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے اضافی نفری درکار ہے، وفاقی پولیس میں دو ہزار جوانوں کو بھرتی کرنے کے لیے سمری ارسال کر دی ہے۔‘وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’اسلام آباد پولیس کے نئے آئی جی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، میڈیا کو آج کہہ دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے 27 تھانوں کی ویڈیو بنا لیں، تین سے چار ماہ بعد تمام تھانے سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گے۔‘ان کے مطابق ’اگر پنجاب میں جرائم کی شرح پر 30 فیصد قابو پایا جاسکتا ہے تو اسلام آباد میں بھی ایسا ممکن ہے، عوام کو خود نظر آئے گا کہ جرائم میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.