جیمز اینڈ جیولری کی پیداواری صلاحیت اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، رانا تنویر حسین

image

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):صنعت و پیداوار ڈویژن کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جیمز اینڈ جیولری کی پیداواری صلاحیت اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،حکومت جیمز اینڈ جیولری سیکٹر میں فروغ کو یقینی بنانے کے لئے پالیسی وضع کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کے لئے قیمتی پتھر کی مصنوعات کے ویلیو ایڈیشن کے موضوع پر چار روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا اہتمام نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) اور ایشیائی پیداواری تنظیم (اے پی او) ٹوکیو، جاپان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اے پی او جو 11 مئی 1961 کو قائم کیا گیا، 21 ایشیائی ممالک کی ایک یونین ہے جس کا ہیڈ کوارٹر ٹوکیو میں ہے جو خطے اور رکن ممالک کے درمیان سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ اے پی او ممبر ممالک کے مندوبین جنہوں نے ٹریننگ میں شرکت کی ان میں بنگلہ دیش، کمبوڈیا، چین، فجی، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، ایران، جاپان، جمہوریہ کوریا، لاؤس، ملائیشیا، منگولیا، نیپال، پاکستان، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی اور ویتنام شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جیمز اینڈ جیولری سیکٹرکو سپورٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کا خیال ہے کہ ایسے اقدامات اور پلیٹ فارمز جو اس طرح کے بین الاقوامی طریقوں کو مربوط کرتے ہیں اس شعبے کو مزید ترقی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر پر توجہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی او کے رکن ممالک کے درمیان مستقبل میں ممکنہ تعاون اس شعبے کو مضبوط بناسکتا ہے۔خاص طور پر جواہرات کی جانچ، درجہ بندی، سرٹیفیکیشن اور معیاری کاری کی سہولیات کے قیام کے ذریعے ممبرز ممالک ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایک کامیاب تقریب کی میزبانی کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.