ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر وں میں تصادم ، 10 افراد مارے گئے

image

کوالالپمور۔23اپریل (اے پی پی):ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2فوجی ہیلی کاپٹرز میں دوران پرواز تصادم کے نتیجے میں 10 افرادمارے گئے۔ شنہوا کے مطابق ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح9 بج کر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7اہلکار اور دوسرے میں3افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10افراد مارے گئےجن کی نعشیں شناخت کے لیے لوموت بیس ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.