چینی حکومت کا غزہ کے لیے امدادی سامان مصر پہنچ گیا

image

بیجنگ۔20اپریل (اے پی پی):غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے کے لئے ، چینی حکومت نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فلسطین کو امداد کی فراہمی جاری رکھی ہے اور مصر کے ذریعے غزہ کی پٹی کو خوراک ، ادویات اور طبی سامان جیسی ہنگامی امداد کی متعدد کھیپ فراہم کی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے نئی چینی امداد کی دو کھیپ جن میں خیمے، کمبل، سوتی کپڑے، طبی سامان اور آٹا شامل ہیں، مصر کے اریش ایئرپورٹ اور پورٹ سعید پہنچیں جنہیں رفح بندرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچایا جائے گا۔

گزشتہ سال نومبر میں چینی حکومت نے غزہ کی پٹی ہنگامی امدادی سامان کے 40 ٹرک بھیجے تھے اور رواں سال 27 مارچ کو چین کی جانب سے عطیہ کردہ 450 ٹن چاول مصر کے شہر پورٹ سعید پہنچے ۔ چین کی فعال معاونت کے حوالے سے مصر میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ، فلسطینی عوام کے منصفانہ کاز اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے لیے انصاف کی آواز کو برقرار رکھنے کی چینی حمایت کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام اس نازک موڑ پر غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں جس پر فلسطینی حکومت اور عوام چین کا احترام کرتے ہیں اور تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.