سٹیفانوس ، کیسپر رڈ اور کیمرون نوری بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

image

بارسلونا۔19اپریل (اے پی پی):ناروے کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کیسپر رڈ ، یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اور برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

کیسپر رڈ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو شکست دے کر ٹاپ 8رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ، سٹیفانوس نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیاجبکہ برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری نے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں سپین کے حریف کھلاڑی رابرٹو بوٹیسٹا اگوٹ کو مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 71 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ناروے کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کیسپر رڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

سٹیفانوس نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کرلی ، انہوں نے ٹاپ 16 میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس نے مینز سنگلز ٹاپ 16میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے حریف کھلاڑی رابرٹو بوٹیسٹا اگوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.