افغانستان ، شدید بارشوں کے باعث اموات 70 تک پہنچ گئیں

image

کابل۔18اپریل (اے پی پی):افغانستان میں پانچ دنوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث اموات 70 تک پہنچ گئیں۔ اے ایف پی کے مطابق افغان حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جانان صائق نے کہا کہ ہفتہ اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں تقریباً 70 افراد جاں بحق، 56 افراد زخمی ہوئے اور 2600 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 95ہزار ایکڑ رقبے پر محیط فصل تباہ ہو گئی۔ترجمان نے کہا کہ زیادہ تر اموات بارش کے دوران چھتیں گرنے سے ہوئیں۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ سال خبردار کیا تھا کہ افغانستان کو انتہائی شدید موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کے لیے عالمی برداری سے امداد کی اپیل کی تھی۔ افغانستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو تیزی سے تبدیل ہوتے سنگین موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے سب سے کم تیار ہیں جہاں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ حالات شدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔

رواں سال فروری میں مشرقی افغانستان میں بڑے پیمانے پر برف باری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 25 اموات جبکہ مارچ میں تین ہفتے تک جاری رہنے والی بارش سے تقریباً 60 اموات ہوئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.