سپریم کورٹ 24 اپریل کو سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف کیس پر سماعت کرے گی

image

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ میں سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا چھ رکنی لارجر بنچ 24 اپریل 2024ء کو کیس پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فوجی عدالتوں کو مشروط طور پر ملزمان کے ٹرائلز کے فیصلوں کی اجازت دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.