چین کی فیٹ ڈانگ لائی کمپنی کی اپنے ملازمین کے لیے سال میں 10 دن کی ’’ اداسی کی چھٹیاں‘‘متعارف

image

بیجنگ۔17اپریل (اے پی پی):چین کی فیٹ ڈانگ لائی نامی سپر مارکیٹ نے اپنے ملازمین کے لیے سال میں 10 دن کی اداسی کی چھٹیاں’’سیڈ لیوز‘‘متعارف کروا دی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق فیٹ ڈانگ لائی نامی سپرمارکیٹ کے ملازمین اگر اُداس ہیں اور ان کا کام پر آنے کا دل نہیں کر رہا تو وہ سال میں دس دن چھٹیاں لے سکیں گے، ان چھٹیوں کو مینجرز بھی مسترد نہیں کر پائیں گے۔1995 میں اپنا پہلا سٹور شروع کرنے والے فیٹ ڈانگ لائی کے مالک یو ڈونگ لائی کا کہنا ہے کہ ہر شخص کے ایسے دن بھی آتے ہیں جب وہ اُداسی کی کیفیت سے گزر رہے ہوتے ہیں، یہ انسانی فطرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ملازمین اُداس ہونے پر چھٹی لیتے ہیں تو وہ ایک بار پھر خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔ اس طریقے سے وہ سمجھ پاتے ہیں کہ کمپنی ان سے تعاون کرتی ہے اور وہ اپنے کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم رکھ سکتے ہیں۔فیٹ ڈانگ لائی کے ملازمین پہلے ہی 40 دن کی سالانہ چھٹیاں حاصل کرتے ہیں، اس کے علاوہ چینی نئے سال کے جشن کے دوران پانچ دن ویسے ہی سٹورز بند رہتے ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.