امریکا کا ایران کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کر نے کا اعلان

image

واشنگٹن ۔17اپریل (اے پی پی):امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اعلان کیا کہ امریکا ایران کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرے گا۔ تا س کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں، امریکا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرے گا، جس میں اس کے میزائل اور ڈرون پروگرام کے ساتھ ساتھ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر سی جی) اور ایران کی وزارت دفاع کی حمایت کرنے والے اداروں کے خلاف نئی پابندیاں بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکا کے اتحادیوں اور شراکت داروں اور امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر اسرائیل پر ایرانی حملے کا جامع ردعمل تیار کر رہے ہیں۔جیک سلیوان نے مزید کہا کہ امریکا توقع کر تا ہے کہ اتحادی اور شراکت دار جلد ہی ایران کے خلاف اضافی پابندیوں پربھی عملدرآمد کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.