اے سی سی پریمیئر کپ: سعودی عرب اور عمان کی کامیابی

image

اے سی سی پریمیئر کپ ٹورنامنٹ کے تیسرے دن دو میچ شیڈول تھے، عمان نے کمبوڈیا کو اور سعودی عرب نے ہانگ کانگ کو شکست د ے دی۔

عرب نیوز کے مطابق مسقط کے شہر العامرات میں بارش کے باعث ابتدائی میچ 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا، جس میں عمان نے چھ وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔

کمبوڈیا نے ٹاس جیت کر عمان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنر نسیم خوشی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 69 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔

اوورز کی کم تعداد دیکھتے ہوئے بلے بازوں نے تیزی سے سکور کرنے کی کوشش کی جس میں رفیع اللہ نے 23، خالد خلیل نے 19 اور ایان خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

کمبوڈیا کے شروان گودیرا،اوتکریش جین اور ویمکھتی ویراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کمبوڈین ٹیم کے کپتان لقمان بٹ نے مستحکم بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تاہم کوئی کھلاڑی مستقل طور پر ان کا ساتھ نہیں دے سکا۔

اوپنرعبدالوحید نے 77 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ فوٹو ایکس کمبوڈیا کی ٹیم مقررہ 11 اوورز میں سات وکٹوں پر91 رنز بنا سکی اور اسے 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عمان کے عاقب الیاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔

اے سی سی پریمیئر کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سعودی عرب نے ہانگ کانگ کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

سعودی عرب کی ٹیم نے ایک روز قبل ملائیشیا سے 12 رنز کی شکست کے بعد اس میچ میں جارحانہ انداز اپنایا اور ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 202 رنز بنائے۔

سعودی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 202 رنز بنائے۔ فوٹو ایکسسعودی ٹیم کے اوپنر عبدالوحید نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 10 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

منان علی نے 18 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44، فیصل خان نے 30 اور کپتان ہشام شیخ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہانگ کانگ کے بولرز احسان خان نے 3 اور اعزاز خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 147 رنز بنا سکی۔

زین العابدین نے 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو ایکسہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے 73 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط رکھنے کی کوشش کی تاہم وہ فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں انشے راتھ نے 29 اور ذیشان علی نے 18 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر تک نہ پہنچ سکا۔

سعودی ٹیم کے بولر زین العابدین نے چار اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان نجیب نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔ کپتان ہشام شیخ نے 2 اوراشتیاق احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.