دنیا میں سب سے زیادہ الیکشن میں حصہ لینے اور ہر بار ہارنے والا بھارتی شہری

image

الیکشن امیدوار اگر اپنی سیٹ ہار جائے تو اسے گہرا صدمہ پہنچتا ہے مگر دنیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو کئی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے کر ہر بار شکست کھاتا ہے لیکن اسے اس بات کا کوئی دکھ نہیں ہوتا۔

مذکورہ شخص کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔

جی ہاں ! ایک ہندوستانی شہری نے سب سے زیادہ الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے ’انتخابی بادشاہ‘ (election king) کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے کے۔ پدمراجن 238 سیاسی انتخابات میں حصہ لینے اور ہر بار ہارنے کے بعد دنیا کے ناکام ترین انتخابی امیدوار بن گئے ہیں۔

65 سالہ کے۔ پدمراجن پیشے کے لحاظ سے موٹر مکینک ہیں اور ان کا تعلق تامل ناڈو کے میتور نامی قصبے سے ہے۔ وہ گزشتہ تین دہائیوں میں سینکڑوں انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں اور رجسٹریشن فیس پر ہزاروں ڈالرز بھی خرچ کر چکے ہیں۔

ایک مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پدمراجن نے کہا کہ انتخابات میں جیت ایک ثانوی مقصد ہونا چاہیے۔ انتخابات دراصل شخصیت میں لچک اور ہار تسلیم کرنے کا ظرف پیدا کرتا ہے اور اس کیلئے انتخابات ہی سب سے بڑا استاد ہے۔ تمام امیدوار انتخابات میں جیت کے خواہاں ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ 238 انتخابات میں ہار جانے کے باوجود کے۔پدمراجن رواں سال بھی تامل ناڈو کے دھرما پوری ضلع میں پارلیمانی نشست کے لیے اپنے 239ویں انتخاب میں حصہ لیں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.