’پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے‘، امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط

image
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار خط بھجوایا گیا ہے۔

جمعے کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خط میں امریکی صدر نے وزیراعثم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق جو بائیڈن نے لکھا ہے کہ ’دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور امریکی عوام کی یقینی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔‘

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔‘

’صحت عامہ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔‘

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔‘

امریکی صدر نے پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے نکلنے میں مدد دینے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

جو بائیڈن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی رشتے کو بھی مزید مستحکم بنایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.