فرانس کا انروا کے لئے 32 ملین ڈالر کی مشروط فنڈنگ کا اعلان

image

پیرس۔29مارچ (اے پی پی):فرانس نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے)کے لیے مشروط فنڈنگ کا اعلان کر دیا، انروا کو رواں سال کے دوران 32 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی جائے گی تاکہ وہ غزہ میں اپنی ریلیف سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

العربیہ اردو کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیمائن نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ انروا طے شدہ قانونی ضابطے اور اصولوں کے مطابق ہی متاثرہ افراد کی امداد کر رہی ہے،اس سلسلے میں یو این آر ڈبلیو اے کے لیے لازم ہو گا کہ وہ مناسب شرائط کو پورا کر رہی ہو۔وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے یہ ابھی نہیں بتایا گیا کہ فرانس یو این آر ڈبلیو اے کو اگلی قسط کب تک ادا کرے گا کیونکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق نئی قسط اپریل میں فرانس پر واجب الادا ہو گی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.